مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی پارلیمینٹ نے متفقہ طور پر چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے عہدے میں توسیع کرتے ہوئے انہیں آئندہ پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شی جن پنگ کو ان کی کمیونسٹ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی نے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے شی جنگ پنگ کے اختیارات کو مزید بڑھا دیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے سالانہ سیشن کے دوران ان کا نام آئین میں شامل کرکے ان پر سے 2 مرتبہ پانچ سال کے لیے صدارت اور نائب صدارت کے لیے پابندی کو بھی اٹھا لیا۔ شی جن پنگ کو صدارت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین کے لیے پارلیمنٹ کے تمام 2970 ووٹ حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چین کے قانون سازوں نے تاریخی آئینی ترمیم پاس کرتے ہوئے صدارت کے دو ادوار کی محدود مدت کو ختم کردیا تھا جسکی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کی تاحیات حکمرانی کی راہیں ہموار ہوگئیں تھیں۔
آپ کا تبصرہ